سام سنگ نے ’ایم سیریز‘ کا نیا فون متعارف کرادیا

سام سنگ کمپنی کی جانب سے ایم سیریز کا نیا اور بہتر فون متعارف کردیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا نیا فون گلیکسی ایم سیریز کا ایک نیا مڈرینج اسمارٹ فون ہے۔
اب ذرا بات کرتے ہیں اس کے فیچرز کی تو یہ بات تو سب کو معلوم ہے کہ ایم سیریز سب سے طاقتور بیٹری ی بدولت جانا جاتا ہے۔
فون کی اسکرین میں ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے جس میں برائٹنس کے لیے ایک موڈ بھی دیا گیا ہے۔
ایم 32 کے پاور بٹں کو فنگرپرنٹ اسکینر سے بھی لیس کیا گیا ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔
فون میں 4 سے 6 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔
اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے اس سیٹ اپ میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News