Advertisement

پاکستان کے لئے نوکیا نے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

نوکیا

نوکیا کمپنی کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں نوکیا فونز کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر ایڈوانس ٹیلی کام کی جانب سے نوکیا کے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اب پاکستان میں دستیاب نوکیا کا سب سے مہنگا فون نوکیا 8.3 فائیو جی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کی بجائے 75 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ نوکیا 8.1 کی قیمت 69 ہزار 900 روپے کی بجائے 46 ہزار 900 روپے ہوگی۔

Advertisement

نوکیا 7.2 کی قیمت میں 11 فیصد کمی کی گئی ہے اور اب یہ 39 ہزار 999 روپے کی بجائے 35 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ نوکیا 7.1 33 ہزار 900 روپے کی بجائے 31 ہزار کا ہوگیا ہے۔

نوکیا 7 پلس 36 ہزار 800 روپے سے کم ہوکر 29 ہزار 900 روپے، نوکیا 6.2 کی قیمت 29 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 28 ہزار 999 روپے اور نوکیا 5.4 کی قیمت 31 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 29 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح نوکیا 6.1 پلس کی قیمت 28 ہزار 800 سے کم ہوکر 26 ہزار روپے، نوکیا 5.3 کی قیمت 28 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 25 ہزار 899 روپے جبکہ نوکیا 3.4 کی قیمت 23 ہزار 750 روپے سے کم ہوکر 21 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے۔

نوکیا جی 10 کی قیمت 4 فیصد کمی کے بعد 20 ہزار 999 روپے کی بجائے 20 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے، نوکیا 5.1 پلس 22 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر 19 ہزار 999 روپے اور نوکیا 2.4 کی قیمت 18 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر 18 ہزار 144 روپے ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version