ہونڈا کے نئے ماڈل کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کمپنی کی جانب سے ہونڈا سٹی کے نئے ماڈل کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
گاڑیوں کی مقبول ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہونڈا کی سٹی کا نیا ماڈل 12 جولائی کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئی ہونڈا سٹی 5 ورژنز میں دستیاب ہوگی جس میں سے 2 میں 1200 سی سی انجن ہوگا جب کہ باقی 3 میں 1500 سی سی انجن دیا جائے گا۔
1200 سی سی انجن 89 ہارس پاور جب کہ 1500 سی سی انجن 118 ہارس پاور فراہم کرے گا۔
یہ ورژن سٹی 1.2 ایل مینوئل، سٹی 1.2 ایل سی وی ٹی، سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی، سٹی ایسپائر 1.5 ایل ایم ٹی اور سٹی ایسپائر 1.5 ایل سی وی ٹی پر مشتمل ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس ماڈل کی بکنگ مئی سے جاری ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News