Advertisement

انگلیوں کے پسینے سے بجلی بنانا ممکن ہوگیا

سائنس ہر روز ہر شعبے میں اور ہر وقت ترقی کر رہی ہے اور زندگی کو آسان بنانے کے لئے نت نئے طریقوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

سائنس  دانوں نے اپنی تحقیق کی مدد سے ایک ایسے آلے کی تیاری کو ممکن بنایا ہے کہ جس کو استعمال کر کے  انگلیوں کے پسینے سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

پسینے سے بجلی بنانے والا یہ آلہ بایوفیول سیل (بی ایف سی) کہلاتا ہے اور یہ سوتے میں بھی بجلی بناتا رہے گا، اس کے علاوہ کی بورڈ ٹائپنگ سے بھی یہ بجلی بناسکے گا۔

اس آلے کو بنانے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ چھونے، ٹی وی دیکھنے اور کھانے پینے کے دوران بجلی بناسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماہرین چاہتے ہیں کہ لوگ شعوری طور پر برقی رو بناسکیں اور یہی وجہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو بہت انقلابی قرار دیا جارہا ہے۔

Advertisement

 انگلیوں کے پور پسینے سے بھرپور ہوتے ہیں کہ ہم اشیا کو تھام سکیں، فی منٹ چند مائیکرولیٹر پسینہ ایک انگلی سے خارج ہوسکتا ہے لیکن اس پسینے سے 300 ملی جول فی مربع سینٹی میٹر بجلی بنائی جاسکتی ہے۔

تجرباتی طور پر سائنسدانوں نے وٹامن سی محسوس کرنے والا ایک آلہ کامیابی سے چلایا ہے جسے تھوڑی سی تبدیلی کے بعد خون میں شکر ناپنے والے گلوکوز میٹرمیں ڈھالا جاسکتا ہے۔

[amazonad category=”Auto”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version