Advertisement

حساس مواد پر کنٹرول رکھنے کے لئے انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف

انسٹاگرام کا نیا فیچر

سوشل ہراسمنٹ اور دیگر حساس مواد پر کنٹرول رکھنے کے لئے انسٹاگرام کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو کہ  sensitive content controlکے نام سے  موجود ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی پروفائل پر کسی بھی قسم کے  غیر اخلاقی و دیگر مواد کو آنے سے روک سکیں گے یعنی دکھائی دینے والا مواد صارف کی پسند کے خلاف ہے تو باآسانی اب اسے محدود کیا جاسکتا ہے۔

اس کیلئے آپ انسٹاگرام کی سیٹنگز میں جائیں، وہاں اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں، اس کے بعد آپ کو  sensitive content control کا آپشن دِکھائی دے گا اس کا انتخاب کرنے کے بعد تین مزید آپشنز اسکرین پر موجود ہوں گے۔

Advertisement

پہلا آپشن Allow: اسے اِن ایبل کرنے کے بعد آپ کو اس قسم کا مواد دکھائی دے گا۔

دوسرا آپشن Limit: اس آپشن میں ایسے مواد کی تعداد قدرے کم ہوجائے گی۔

تیسرا آپشن Limit even more: اس میں اس طرح کے مواد کی تعداد بالکل ہی محدود ہوجائے گی۔

تاہم کمپنی کی پالیسی کے تحت 18 سال سے کم عمر والوں کیلئے الاؤ کا آپشن موجود نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version