Advertisement

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی کا گیمنگ فون متعارف

ایک مقامی چینی کمپنی شیاؤمی کی ذیلی کمپنی کی جانب سے ایک نیا گیمنگ فون متعارف کرایا گیا ہے۔

پوکو کمپنی کی جانب سے اس گیمنگ فون کو ایف 3 جی ٹی کا نام دیا گیا ہے۔

فون کے گیمنگ فیچرز:

پوکو ایف 3 جی بی میں فون کے دائیں جانب فزیکل پوپ اپ گیمنگ ٹریگرز کے فیچرز موجود ہیں۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر چھپا ہوا ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ڈوئل چینیل یو ایف ایس 3.1 ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

Advertisement

فون کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایک بڑا ویپر چیمبر موجود ہے جبکہ گیم ٹربو بھی فون کا حصہ ہے جو گیمز کے دوران ڈیوائس کی کارکردگی کو ٹھیک رکھتا ہے۔

کیمرا فیچرز:

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فون کی بیٹری:

ڈیوائس کی 5065 ایم اے ایچ بیٹری 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا گیا ہے۔

Advertisement

فون کی قیمت :

اس فون کا 6/128 جی بی ریم/اسٹوریج والا ماڈل 350 ڈالرز (58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 390 ڈالرز (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 416 ڈالرز (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version