دنیا کی پہلی ورچوئل شاپ، جہاں کوئی کیش کاؤنٹر موجود نہیں ہے

ایمازون کی جانب سے دنیا کی پہلی ایسی دکان قائم کی گئی ہے جہاں پر کوئی کیش کاؤنٹر موجود نہیں ہے اور نا ہی کوئی کیشیئر رکھا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ میں ایمازون گو کے نام سے ایک ورچوئل شاپ کی ابتداء کی گئی ہے جہاں سب کچھ ورچوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوجائیگا۔
اس شاپ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں آپ کو بل کی ادائیگی بروقت نہیں کرنی ہوگی بلکہ اس شاپ میں جانے کے لئے آپ کے پاس ایمازون کا اکاؤنٹ ہونا چاہیئے ۔
اگر آپ کے پاس ایمازون کا اکاؤنٹ ہے تو بلا جھجک جائے اور شاپنگ کریں اور اپنا سامان لے کر باہر آجائیں اور باقی سب ٹیکنالوجی پر چھوڑ دیں۔
یہاں کوئی بھی آپ کو سامان کی خریداری میں پریشان نہیں کریگا اور نا ہی کسی قسم کی کوئی دخل اندازی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

