ای پاسپورٹ کیا ہے؟ جانیے اس کے استعمال اور فائدے

کسی بھی ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کے لئے ویزا درکار ہوتا ہے جو کہ اپنے ملک کے پاسپورٹ ہونے کی بناء پر ہی لگتا ہے۔
لیکن جیسے جیسے دنیا ترقی کرتی جارہی ہے ٹیکنالوجی کو ہر کام آسان بنانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کی سب سے بہترین مثال شہریوں کے لئے ای پاسپورٹ کا اجراء ہے۔
اس سہولت سے مسافر بغیر کسی روک ٹوک کے امیگریشن گیٹ سے گزر سکتے ہیں۔ جبکہ مسافروں کو کسی لمبی لائنوں اور ائیرپورٹ پر ہونے دیگر مشکلات کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا.
ای پاسپورٹ کا استعمال:
ای پاسپورٹ کو ائیرپورٹ پر لگے ای گیٹس کے ذریعے سکین کیا جائے گا، جس سے ای پاسپورٹ میں موجود چپ کے ذریعے آپ کی تمام معلومات فوراً سامنے آجائے گی۔
بعدازاں مسافر کو اگلے گیٹ کی طرف جانا ہوگا جہاں اسے اپنی فنگر پرنٹس اور کیمرے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی شناخت کی تصدیق کروانی ہوگی۔
ای پاسپورٹ کے فائدے:
ای پاسپورٹ بارڈر سیکیورٹی ایجنسیز کو اس قابل بناتا ہے کہ کسی بھی مسافر کا ڈیٹا اس کے پاسپورٹ پر لگی مائیکرو چپ کے ذریعے فوری طور پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اسکے علاوہ جعلی پاسپورٹ کا تصور بھی ختم ہوجائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

