Advertisement

ٹیلی گرام نے اپنا نیا فیچر متعارف کردیا

ٹیلی گرام

ٹیلی گرام  ایک کراس پلیٹ فارم میسنجر ہے ،  ٹیلی گرام صارفین اس میسنجر کے ذریعہ انکرپٹڈ ڈیٹا، تصاویر، ویڈیوز، سیلف ڈسٹرکٹنگ پیغامات اور ہر طرح کی دستاویزوں کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

ٹیلی گرام اپنے  صارفین کی آسانیوں کی خاطر نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے جبکہ نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جاتے ہیں۔

ٹیلی گرام ایپ کا ورژن 8.0 اب آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لئے دستیاب ہے جس میں لائیو اسٹریمز کے ویورز کی تعداد کی حد کو ختم کردیا گیا ہے، اس سے قبل یہ تعداد ایک ہزار تک محدود تھی۔

ویورز کی تعداد میں اضافے کا مقصد ٹیلی گرام کو فل آن موبائل لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم بنانے کا دروازہ کھولنا ہے۔

سروس کی جانب سے کلب ہاؤس جیسے وائس چینلز سپورٹ بھی فراہم کی جارہی ہے اور یہ سب جون 2021 میں گروپ کالنگ فیچر کو متعارف ہونے کے بعد ہوا۔

Advertisement

نئے ورژن میں مزید فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ ان فیچرز میں فارورڈنگ میسجز کے لیے مزید آپشنز اور چینلز کے درمیان سوئچ کرنے کا ایک شارٹ کٹ قابل ذکر ہے۔

فارورڈ میسجز کے لیے کیپشن ریموو کرنے اور میڈیا فائلز فارورڈ کرنے کے دوران سینڈر نیم چھپانے کے آپشن کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ کسی ٹیکسٹ چینل پر اسکرولنگ کے دوران سوائپ اپ کرنے پر دوسرے ان ریڈ چینل پر جانا ممکن ہوجائے گا۔

کمپنی کی جانب سے کمنٹ تھریڈ میں ان ریڈ میسجز کاؤنٹر کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version