Advertisement

سام سنگ نے اپنے صارفین کے لئے بڑے تحفے کا اعلان کردیا

سام سنگ کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون صارفین کے لئے ایک بڑے تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ریم کی گنجائش بڑھانے والی ٹیکنالوجی کو مختلف اسمارٹ فونز میں استعمال کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ اب تک سام سنگ فونز میں ایسی ٹیکنالوجی موجود نہیں مگر اب جنوبی کورین کمپنی نے اپنے اسمارٹ فونز کے لیے یہ اپ ڈیٹ متعارف کرانا شروع کردی ہے۔

سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ڈیوائسز کے لیے ریم پلس کے نام سے ورچوئل ریم کو تیار کیا گیا ہے۔

ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے بھارت میں گلیکسی اے 52 ایس فونز میں ورچوئل ریم کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی بدولت 6 جی بی ریم میں مزید 4 جی بی ریم کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement

ورچوئل ریم کیا ہے؟

اسمارٹ فونز میں متعدد کیمرے، میگا پکسلز اور فیچرز ہوتے ہیں جن کے لیے ریم کی اچھی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسمارٹ فونز میں کمپیوٹر کی طرح تو فزیکل ریم کا اضافہ نہیں ہوسکتا اور اسی کی کمی پوری کرنے کے لیے ورچوئل ریم ٹیکنالوجی سامنے آئی ہے۔

اس مقصد کے لیے سافٹ ویئر کی مدد سے ریم میموری کو volatile سسٹم اسٹوریج کے ذریعے بڑھا دیا جاتا ہے۔

یہ سافٹ ویئر اسٹریم لائن پراسیسز کو استعمال کرکے ایپس کو اسٹارٹ کرتے ہوئے اسٹارٹ اپ ٹائم گھٹا دیتا ہے اور اس سے فون کی پراسیس کرنے کی طاقت بہتر ہوتی ہے۔

شیاؤمی، رئیل می، اوپو اور ویوو کی جانب سے پہلے ہی مختلف فونز میں ورچوئل ریم کے آپشن کا اضافہ کیا ہے اور اینڈرائیڈ سسٹم میں ڈویلپر لیول پر ایسا کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version