Advertisement

اسمارٹ فون میں 3 سے 4 کیمروں کی ضروت کیوں ہوتی ہے؟

smartphone cameras

اسمارٹ فون میں موجود جدید کیمروں کی سہولت نے ہر عمر کے افراد کے لئے بہترین تصویر کھینچنا انتہائی آسان بنا دیا ہے، اور اب آپ کو صارفین ہر موقع پر تصویر بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ ان اسمارٹ فون کی قیمتوں کا انحصار اس میں نصب کیمروں کی جدت پر بھی ہوتا ہے یعنی جتنی زیادہ قیمت ہوتی ہے اتنا اچھا کیمرہ بھی ہوتا ہے۔

متعدد کمپنیوں کی جانب سے ایسے کئی اسمارٹ فون متعارف کروائے جاچکے ہیں جن میں 3 یا 4 کیمرے نصب ہوتے ہیں جبکہ شاؤمی کی جانب سے ایک ایسا فون بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کے بیک پر 5 کیمروں کی سہولت میسر ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسمارٹ فون میں اضافی کیمروں کا آخر مقصد کیا ہے جبکہ تصویر کھینچنے کے لئے تو ایک کیمرہ بھی کافی ہے؟

اسمارٹ فون عقب میں موجود تمام کیمروں میں ایک کیمرے کو پرائمری کیمرے کی حیثیت حاصل ہوتی ہے جس کی مدد سے تصویر کھینچتے وقت متعلقہ چیز کو فوکس کیا جاتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اضافی کیمروں میں سے ایک کیمرہ وسیع زاویے (وائڈ اینگل) کی سہولت رکھتا ہے جس کی مدد سے وہ تصویر کھینچتے وقت تک ایک مخصوص حد تک اردگرد کے منظر کو بھی کیمرے میں قید کرلیتا ہے۔

جبکہ اس میں الٹرا وائڈ اینگل کیمرہ ہوتا ہے جو وائڈ اینگل کیمرے کے مقابلے میں آس پاس کے منظر کو مزید وسیع زاویے تک اپنے کیمرے میں قید کرلیتا ہے۔

آسان الفاظ میں اس سسٹم کو ایسے سمجھ لیں کہ انسان جب دونوں آنکھوں سے دیکھتا ہے تو اپنے اردگرد کے وسیع زاویے تک دیکھ پاتا ہے لیکن ایک آنکھ بند کر کے صرف ایک آنکھ سے دیکھے تو اسے کھلی آنکھ کے اطراف کا منظر تو دکھائی دیتا ہے لیکن بند آنکھ کی طرف کا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
Next Article
Exit mobile version