Advertisement

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں؛ واٹس ایپ کا زبردست فیچر سامنے آگیا

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے فیچر  پر کام کیا جارہا ہے جس کی مدد سے آپ کا لاسٹ سین کو مخصوص افراد کے لیے غیر فعال کرسکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ایک اہم فیچر متعارف کروانے جارہا ہے، واٹس ایپ کی حالیہ اپ ڈیٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سالوں قبل متعارف کرائے گئے فیچر پر دوبارہ سے کام کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹںگ سسٹم استعمال کرنے والے استعمال کنندگان کے تحفظ کے لیے اپنی پرائیوسی سیٹنگز کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔

اس فیچر کو متعارف کرانے سے پہلے اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ پرائیویسی سیٹنگز کیا ہوتی ہیں اور انہیں استعمال کرتے وقت کیا مسائل سامنے آتے ہیں۔

یہ سیٹنگز آپ کو یہ طے کرنے کی اجازت دیتی ہیں کہ آپ سے رابطہ کرنے والے افراد میں سے اس ڈیٹا کو کون کون دیکھ سکتا ہے۔

Advertisement

ان پرائیویسی سیٹنگز کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ نے تین آپشنز ’ ایوری ون‘ ، ’مائی کانٹیکٹ‘ ، ’نو باڈی‘ لاگو کیے۔

واٹس ایپ اب حتمی طور پر ان سیٹنگز میں ایک اور آپشن کا اضافہ کرنے والا ہے، جس کی بدولت آپ اپنے ’ لاسٹ سین ‘ کو فعال کر کے مخصوص افراد کے لیے غیر فعال کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اگر آپ نے کسی مخصوص فرد کے لیے لاسٹ سین غیر فعال کر رکھا ہے تو پھر آپ بھی اس کا لاسٹ سین نہیں دیکھ سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version