Advertisement

صرف 36 منٹ میں مکمل چارج ہونے والا چینی کمپنی کا سستا ترین فون متعارف؛ قیمت جان کر آپ یقیناً یہ فون خریدیں گے

ریئل می ایک  چینی موبائل کمپنی ہے جس نے بہت ہی کم عرصے میں موبائل اور اسمارٹ فونز کی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنالی ہے۔

حال ہی میں اس کمپنی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرایا گیا ہے جسے  جی ٹی نیو 2  کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق تمام اپ ڈیٹس کے نتیجے میں فون کا درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ تک کم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے اور مجموعی کارکردگی اوریجنل جی ٹی نیو سے 20 فیصد زیادہ بہتر ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیوائس صرف 36 منٹ میںن صفر سے 100 فیصد تک چارج ہوسکتی ہے۔

جی ٹی نیو 2 میں 6.6 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

Advertisement

ریفریش ریٹ کو سوئچ کرنے کے لیے بھی یو آئی مینیو فون کا حصہ ہے اور اس کا ٹچ سیمپلنگ ریٹ بھی 600 ہرٹز کا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

رئیل می جی ٹی نیو 2 میں 6 جی بی، 8 جی بی اور 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

کمپنی نے ایک منفرد کولنگ جیل کا استعمال بھی کیا ہے جبکہ ایک ایرو اسپیس گریڈ گرافین شیٹ کا استعمال بھی کیا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے چین میں 27 ستمبر سے دستیاب ہوگا۔

اس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2399 یوآن (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2999 یوآن (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
Next Article
Exit mobile version