Advertisement

انٹر نیٹ کا زیادہ استعمال اور انسان کی شخصیت پر پڑنے والے اثرات

آج کے اس دور میں ارنیٹ کا استعمال بہت عام ہے اور ہر کسی کی پہنچ میں بھی ہے کیونکہ یہ اب بہت سستے داموں میں مل جاتا ہے۔

جہاں انٹرنیٹ کی سہولت وقت کی ضرورت ہے وہیں اس کے بہت سے اثرات بھی ہیں جو انسان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں حال ہی میں ہونے والے ایک سروے سے معلوم ہوا تھا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی دوڑ میں پہلا نمبر سعودی عرب کا آتا ہے ۔

اس سروے سے معلوم ہوا تھا کہ انٹرنیٹ اور موبائل کا زیادہ استعمال کرے کے باعث دنیا بھر میں زیادہ تر لوگ نیند سے محروم ہوگئے ہیں۔

اسی سروے کی بناء پر برطانوی کمپنی سوشل امپیکٹ کارپوریشن کے تعاون سے مکہ مکرمہ میں المودہ سوسائٹی فار فیملی ڈویلپمنٹ نے اپنی مہم “اسے استعمال کریں، اس کے عادی نہ بنیں”کے عنوان سے شروع کی ہے۔

اس مہم کے تحت ایک سروے کیا گیا جس میں 1200 افراد حصے دار تھے، سروے میں معلومات جاننے کے لیے سوالات آن لائن اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھیجے گئے جس سے پتا چلا کہ 46 فیصد لوگ دن میں دو سے پانچ گھنٹے سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں یا آن لائن گیمز کھیلتے ہیں۔

Advertisement

ایسے افراد جنہوں نے دن میں 6 گھنٹے سے زیادہ وقت انٹرنیٹ کے ساتھ گزارا ان کی تعداد 36 فیصد تھی جبکہ دن بھر میں صرف ایک گھنٹہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد صرف 6 فیصد تھی جس سے اندازہ لگایا گیا کہ سعودی شہری بڑی تعداد میں انٹرنیٹ سے جڑ چکے ہیں اور کافی وقت اسے دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ  یہ مہم معاشرے کے ایک بڑے طبقے میں انٹرنیٹ کی لت کے خطرات اور کئی میڈیا چینلز کے ذریعے علاج کے طریقوں کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version