دماغ کی صفائی کرنے والی ٹوپی کی تیاری کا آغاز

سائنسدان آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے دماغ کی صفائی کرنے والی ایک ایسی ٹوپی تیار کریں گے جو کہ نید کے دوران کام کریگی۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ کی رائس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم ایک ایسی ٹوپی تیار کریگی جو کہ انسان کی دماغی کارکردگی پر نظر رکھے گی بلکہ دماغ میں جمع ہوجانے والے فاسد مادوں کی صفائی بھی کرے گی۔
یہ ٹوپی بہت ہلکی پھلکی اور نرم ہوگی جو کہ دماغ میں برقی مقناطیسی میدان پر نظر رکھتے ہوئے اس میں تبدیلیاں بھی لاسکے گی جو دماغ سے فاسد مادّوں کی صفائی میں مددگار ہوں گی۔
اس ٹوپی میں بیک وقت کئی ٹیکنالوجیز استعمال کی جائینگی جن میں ای ای جی، آر ای جی، او ایس جی، ٹی سی ڈی، ٹی ای ایس اور ایل آئی ایف یو پی شامل ہیں۔
ا ن سب کے علاوہ، یہ ٹوپی مصنوعی ذہانت سے بھی استفادہ کرے گی اور دماغ کی اندرونی کیفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اور خودکار طور پر موزوں ترین حکمتِ عملی اختیار کرے گی۔
اس حوالے سے رائس یونیورسٹی کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹوپی فوجیوں کے علاوہ عام مریضوں کےلیے بھی مفید ثابت ہوگی۔ جس کی بدولت ان میں سوتے دوران اعصابی و دماغی بیماریوں کا علاج کیا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News