Advertisement

لنکڈن کا فری لانسرز کے لئے بڑے تحفے کا اعلان

لنکڈن کی جانب سے ویب سائٹ پر موجود فری لانسرز کے لئے ایک بڑے تحفے کا اعلان کرتے ہوئے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کو ‘سروس مارکیٹ پلیس’ کا نام دیا گیا ہے، اس فیچر کے بیٹا ورژن کی آزمائش کچھ عرصے سے امریکہ میں جاری تھی اور اب اسے دنیا بھر کے فری لانسرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

سروس مارکیٹ پلیس کی آزمائش فروری 2021 میں شروع ہوئی تھی اور امریکہ میں اب تک 20 لاکھ افرد اس کا حصہ بن چکے ہیں۔

لنکڈن کا یہ فیچر فری لانس پلیٹ فارمز جیسے ‘فیورر’ اور اپ ورک کے مقابلے پر پیش کیا گیا ہے، اس کا مقصد کرونا وائرس کی وباء کے دوران دنیا میں ملازمتوں کے حوالے سے پائے جانے والے نئے رویوں کو اپنانا بھی ہے۔

طریقہ کار

Advertisement

فری لانسرز اور پراجیکٹ پروائڈرز ایک دوسرے کو سرچ فنکشن کے ذریعے یا پراجیکٹ کیٹیگریز میں دریافت کرسکیں گے، جس میں تمام پراجیکٹس کی وضاحت مکمل تفصیل سے کی جائے گی۔

ان میں دلچسپی لینے والے فری لانسرز اور پراجیکٹ پروائڈرز میسجز کے ذریعے رابطہ کرکے مزید تفصیلات حاصل کرسکیں گے اور معاملہ طے ہونے پر ایک دوسرے کو فائیو اسٹار سسٹم کے ذریعے ریٹ کرسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version