Advertisement

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ کمپنی نے بڑی پریشانی دور کردی

موبائل اسپیس

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ، واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچر متعارف کراتی رہتی ہے۔

اس بار بھی کمپنی کی جانب سے صارفین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے وائس میسج سننا بہت آسان ہوگیا ہے۔

 اگر آپ لمبے وائس میسج سے اکتا جاتے ہیں اور چیٹ نہیں چھوڑ سکتے، کیوں کہ چیٹ چھوڑنے کی صورت میں وائس میسج کی آواز بند ہو جاتی ہے، تو یہ فیچر آپ ہی کی سہولت کے لیے ہے۔

اس فیچر کے تحت صارف وائس میسج سنتے ہوئے مذکورہ چیٹ چھوڑ کر دوسری چیٹ پر جا سکے گا، اور وہاں اُس صارف کو بہ آسانی جواب دے سکے گا۔

یہ فیچر موبائل اسکرین کے بالکل اوپر دکھائی دے گا، آپ جب چاہیں اسے سنتے ہوئے روک سکتے ہیں یا اسکرین سے ہٹا بھی سکتے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ واٹس ایپ کا گلوبل وائس میسج پلیئر کا فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن اور آئی فون کے بیٹا ورژن کے لیے دستیاب ہوگا  لیکن اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے مختلف فیچر پر کام عوام کی خواہشات اور سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا  جاتا ہے تاکہ صارفین کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
گوگل نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنادی
نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version