Advertisement

فیس بک نے کمپنی کا نام بدل کر میٹا کرنے کا اعلان کردیا

فیس بک

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک نے کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کمپنی کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا کہ ہم نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرکے  میٹا  رکھ دیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ہمارا نام وہ ہے جو ہم کرتے ہیں، صارفین ورچوئل ماحول میں کام، بات چیت اور گیم کھیل سکیں گے جبکہ نیا نام امیج بدلنے کی کوشش ہے کیونکہ فیس بک اب محض سوشل میڈیا کمپنی نہیں ہے۔

فیس بک کے بانی  کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارا برانڈ ایک پراڈکٹ (فیس بک) سے مضبوطی سے جڑا ہوا ہے مگر وقت کے ساتھ توقع ہے کہ ہمیں ایک میٹا ورس کمپنی کے طور پر دیکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے 28 اکتوبر کو کمپنی کی ہونے والی سالانہ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے حوالے سے اعلان کرنے کا منصوبہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version