Advertisement

واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ

واٹس ایپ اپنے نئے یا آنے والے فیچرز کے حوالے سے صارفین کو آگاہ کرتا رہتا ہے لیکن اس بار واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہیں ہوسکا ہے۔

دنیا بھر میں پیغامات کی ترسیل کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی ہی ہے جس میں کمپنی کی جانب سے صارفین کی سہولیات کے لئے تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

لیکن اس بار واٹس ایپ نے خاموشی کے ساتھ ’ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ بیک اپ ‘فیچر متعارف کرایا ہے جو کہ انیڈرایڈ اور آئی او ایس صارفین کے لئے ہوگا۔

یہ فیچر بتدریج صارفین کو دستیاب ہوگا جو آپشنل ہوگا یعنی صارف کو خود سیٹنگز میں جاکر اسے ان ایبل کرنا ہوگا۔

طریقہ کار:

Advertisement

اس مقصد کے لیے آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائس پر واٹس ایپ کو اوپن کریں۔

اوپن کرنے کے بعد سیٹنگز مینیو میں جائیں۔

وہاں چیٹس پھر چیٹ بیک اپ پر جائیں جہاں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کا آپشن ہوگا (اگر آپ کے لیے فیچر دستیاب ہوا تو)۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کو سلیکٹ کریں اور سامنے آنے والی ہدایات کے مطابق پاس ورڈ یا اپنی پسند کی کی (key) کو انٹر کریں۔

اس کے بعد ڈن بٹن دبائیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version