Advertisement

سیارے زہرہ پر تحقیق، امریکی و روسی خلائی تحقیقاتی اداروں کے درمیان معاہدہ

نظام شمسی کے سیارے زہرہ  کے بارے میں تحقیق کے لیے روس اور امریکا کے خلائی تحقیقاتی اداروں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

روسی خلائی تحقیقی ادارے روسکوسموس کے مطابق، امریکا کے ساتھ مل کر وینس کی جانب ایک خلائی مشن بھیجا جائے گا۔

اس ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  اس طرح معاشی کے علاوہ تیکنیکی حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنا بھی آسان ہو جائے گا۔

ناسا کے مطابق امریکا سیارے زہرہ پر 2030-2028 کے درمیان دو مشن بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ ڈیپ ایٹماسفیئر وینس انویسٹیگیشن آف نوبل گیسز، کیمسٹری اینڈ ایمیجنگ(DAVINCI+) ایک تحقیق پر مشتمل ہے جس میں زہرہ سیارے کے ڈھکے ہوئے ماحول میں اُترا جائے گا۔دوسرا مشن جس کا نام وینس،ایمیسیویٹی، ریڈیو سائنس، اِنسار، ٹوپوگرافی اینڈ اسپیکٹرواسکوپی (VERITAS) ہے، میں ایک ریڈار سیارے کے گرد چکر لگائے گا اور ان بادلوں کے پار دیکھے گا جنہوں نے سیارے کی سطح کو زمین  پر موجود ماہرین سے چھُپا کر رکھا ہے۔

زہرہ نظام شمسی میں ہمارے نزدیک ترین سیارہ ہے اور اس کا حجم بھی ہماری زمین کے قریب برابر ہی ہے تاہم اس کی سطح کا درجہ حرارت کئی سو ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version