Advertisement

بھارت: کرپٹو کرنسیز پر پابندی کےلیے بل متعارف

بھارتی حکومت نے پرائیویٹ کریپٹو کرنسیزپر پابندی کے لیے ایک بل متعارف کرادیا۔ اس بل کے ذریعے بھارت اور مرکزی بینک کی جانب سے جاری کی جانے والی ڈیجیٹل کرنسی کےلیے ایک فریم ورک بنانے کی جانب دیکھ رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لوک سبھا میں پیش کیے گئے بل میں کہا گیا کہ مجوزہ بل کا مقصد ہندوستان میں تمام نجی کریپٹو کرنسیوں پر پابندی لگانا ہے۔

یہ اقدام ایک ایسے موقع پر اٹھایا گیا کہ جب گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نریندر مودی نے خبردار کیا تھا کہ بٹ کوائن نوجوان نسلوں کے لیے خطرہ ہے اور اگر یہ غلط ہاتھوں میں لگ گئی تو ہماری نوجوانوں کو خراب کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں چین کی جانب سے کریپٹو کرنسی کے تمام لین دین کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد یہ ایک بڑی ابھرتی ہوئی معیشت کی طرف سے تازہ ترین اقدام ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ نے کریپٹو کرنسی پر لگائی گئی سابقہ ​​پابندی کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس کے بعد بھارت میں کریپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں تیزی آئی تھی اور اس کی قیمت میں 600 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا۔

Advertisement

ایشیاء کی تیسری سب سے بڑی معیشت میں ڈیڑھ کروڑ سے 10 کروڑ افراد کے پاس کریپٹو کرنسی ہے جس کی کُل مالیت کا تخمینہ اربوں ڈالر لگایا گیا ہے تاہم اس بل کے بعد اس کرنسی میں سرمایہ کاری کا مستقبل غیر یقینی نظر آتا ہے۔

بھارت کے اسٹیٹ بینک نے جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے لیے کام کر رہا ہے جبکہ بٹ کوائن، ایتھیرم اور دیگر نجی کریپٹو کرنسیوں کے بارے میں سنگین تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

نئے قانون ساز اجلاس میں پیش کیے جانے والا بل بل کریپٹو کرنسی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے کچھ استثنیٰ کی اجازت بھی دے گا البتہ اس کے علاوہ مجوزہ قانون سازی کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اہم اس اعلان کے باوجود بٹ کوائن کی مارکیٹ کی قیمت غیرمتاثر نظر آتی ہے اور منگل کو بھارت میں کرنسی کی قیمت مزید 1.6فیصد بڑھ گئی لیکن مقامی تاجروں اور خریدار اس اعلان کے بعد پریشان نطر آ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version