Advertisement

ایپل کمپنی کا آئی فونز کے اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے یہ  حقیقی ‏اقدامات اٹھائے ہیں۔

ایپل کمپنی نے اپنے صارفین کی سہولت کے لئے آئی فونز کے اسپیئرپارٹس اور ٹولز فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

‏کمپنی کے مطابق وہ اپنے صارفین کو آئی فونز اور میک کمپیوٹرز کے آلات اور پرزے فراہم کریں گے تاکہ وہ ‏اپنے طور پر متاثرہ ڈیوائسز کی مرمت کر سکیں۔

ایپل نے کہا کہ آن لائن اسٹور تقریباً 200 حصوں اور ٹولز کے ساتھ شروع ہو گا جس کا مقصد آئی فون 12 اور 13 ‏ماڈلز پر ڈسپلے، بیٹریوں اور کیمروں سے متعلق سب سے عام مسائل کو حل کرنا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام اگلے سال کے اوائل میں ریاستہائے متحدہ میں شروع ہو گا اور سال کے آخر میں ‏مزید ممالک تک اس کو پھیلایا جائے گا۔

Advertisement

سال 2019 میں ایپل نے ایک پروگرام شروع کیا تھا جس میں مرمت کے لئے آزاد مراکز اپنے طور پر  اوزار، پرزے اور دیگر ‏اشیاء خرید سکتے تھے۔

 اس پروگرام میں اب تک 5,000 براہ راست مجاز مرمت فراہم کرنے والوں کے علاوہ 2,800 ‏آزاد مراکز شامل ہیں۔

سیلف سروس پروگرام کے تحت ایپل کے صارفین ہدایت نامہ پڑھنے کے بعد ان پرزوں کو براہ راست خرید سکیں ‏گے تاکہ وہ خود بھی مرمت کر سکیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version