Advertisement

2022 کے شروع میں چاند کا چکر لگانے کی کوشش کریں گے: ایلون مسک

اسپیس ایکس بانی اور معروف امریکی صنعتکار ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے تیار کردہ اسٹارشِپ اگلے سال کے اوائل میں چاند کے مدار کا چکر لگانے کے کوشش کرے گی۔

ایلون مسک نے امریکا کی نیشنل اکیڈمیز اسپیس اسٹڈی بورڈ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ “ہم دسمبر میں کچھ ٹیسٹ مکمل کریں گے جس کے بعد حتمی فلائٹ جنوری میں لانچ کی جائے گی۔”

مسک کا کہنا تھا کہ “پہلی فلائٹ میں بہت سے خطرات درپیش ہوں گے جن کے سبب کامیابی کے امکانات کم ہیں مگر مجھے امید ہےکہ ہمیں چاند پر انسان کی دوبارہ واپسی کے مشن میں خاطر خواہ کامیابی دیکھنے کو ملے گی۔”

اسپیس ایکس کے راکٹ اسٹار شپ نے اس سے قبل زمین کے مدار میں متعدد چکر کامیابی سے لگائے ہیں۔ کئی ناکام کوششوں کے بعد اسپیس ایکس کی تکنیکی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ اسٹار شپ کو مشن کی تکمیل کے بعد دوبارہ واپس اتار لیا تھا۔

امریکی صنعتکار کے مطابق “رواں سال کے آخر تک امریکی انتظامیہ سے خلائی مشن کی اجازت لے لی جائے گی۔

Advertisement

ایلون مسک کے مطابق جنوری کے مجوزہ ٹیسٹ لانچ کے بعد 2022 کے آخر تک ایک درجن یا اس سے زائد لانچز کیے جائیں گے۔

امریکی اسپیس ایجنسی ناسا نے اپنے آرٹیمس پروگرام کے تحت 2025 تک انسان کی چاند پر واپسی کو ممکن بنائے جانے کےلیے اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ کو چنا ہے۔

مگر ایلون مسک کے خیال کے مطابق وہ دنیا کا سب سے بڑا راکٹ تیار کر یں گے جو کہ کہیں زیادہ تعداد میں لوگوں کو نظام شمسی کے کسی بھی مقام تک لے جانے کے قابل ہوگا۔”

ان کا کہنا تھا کہ زمین سے انسانوں کی ہجرت اور دوسرے سیاروں پر رہائش کو یقینی بنانے کےلئے میرے خیال میں ہمیں 1000 بڑے راکٹوں کا استعمال کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version