فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موٹرولا کا نیا فون متعارف

فاسٹ چارجنگ سپورٹ سسٹم اور 40 گھنٹے بیٹری لائف کی سہولت کے ساتھ موٹرولا کمپنی کی جانب سے ایک نیا فون متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کا یہ فون ای 30 کے نام سے پیش گیا ہے جبکہ اس سے پہلے ای 20 اور ای 40 بھی متعارف کرائے جاچکے ہیں۔
اس فون میں 6.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے ۔
یہ فون 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔ مگر اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
اس فون میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری استعمال کی گئی ہے جس کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق فل چارج پر بیٹری لائف 40 گھنٹے سے زیادہ کی ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔
اس فون کی قیمت بیلجیئم میں 100 یورو (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News