’آپ کا فون ہیک کیا جارہا ہے‘، اب ایپل اپنے صارفین کو خبردار کرے گا

ایپل اپنے ان صارفین کو اب ایمرجنسی نوٹیفیکیشن بھیجے گا جن پر ریاستی اسپانسر ہیکرز حملہ کر رہے ہوں گے۔
برطانوی ویب سائٹ انڈیپینڈنٹ کے مطابق ایپل تھریٹ نوٹیفیکیشن نامی یہ فیچر صارفین کو بتائے گا کہ انہیں ہیک کیا جارہا ہے اور انہیں کیا اقدامات لینے ہیں اس متعلق ان کی رہنمائی کرے گا۔
یہ ایمرجنسی نوٹیفیکیشن صارف کی ایپل آئی ڈی پر ای میل اور آئی میسج نوٹیفیکیشن کی صور میں آئیں گے۔
صارف انہیں ایپل کی ویب سائٹ پر لاگ اِن ہوکر بھی دیکھ سکیں گے۔
ریاستی اسپانسر ہیکنگ حملے عام سائبر حملوں کی نسبت کہیں زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی نشاندہی کافی مشکل ہوسکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ عموماً ہائی-پروفائل یا خاص لوگوں کے خلاف کیا جاتا ہے۔
ایپل نے بتایا کہ ان نوٹیفیکیشن کے وصول کنندہ افراد بہت محدود ہوں گے اور شاید انہیں اس بات کا پہلے سے علم ہو کہ انہیں ایسے حملوں کے خطرات لاحق ہیں۔
ایپل کا مزید کہنا تھا ’روایتی سائبر مجرمان کے برعکس ریاستی اسپانسرڈ حملہ آور مخصوص افراد اور ان کی ڈیوائسز کو نشانہ بنانے کےلیے غیرمعمولی وسائل کااستعمال کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان سے بچنا اور انہیں روکنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ ریاستی اسپانسرڈ حملے نہایت پیچیدہ ہوتےہیں اور ان پر لاکھ ڈالرز لگتے ہیں۔‘
مزید کہا گیا کہ ’صارفین کی وسیع تعداد ان حملوں کا شکار کبھی نہیں ہوگی۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

