Advertisement

ناسا نے خلاء بازوں کی اسپیس واک شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ملتوی کردی

ناسا نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے باہر دو خلاء بازوں کی اسپیس واک شروع ہونے سے چند گھنٹوں قبل ملتوی کردی۔ التواء کی وجہ اسپیس اسٹیشن کو ملنے والی وارننگ قرار دیا جارہا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاء میں موجود ملبا اسٹیشن کے پاس سے گزرے گا۔

ناسا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ 29 نومبر کو ملنے والے ’ڈیبری نوٹیفیکیشن‘ کے تحت ادارے نے خلاء باز ٹام مارشبرن اور کائلا بیرون کی اسپیس واک کو ملتوی کیا۔ دونوں خلاء بازوں کو اسٹیشن کا ایس-بینڈ اینٹینا بدلنا تھاجس نے حال ہی میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور ڈیٹا نہیں بھیج پارہا تھا۔

ناسا کے بیان کے مطابق چونکہ خلاء بازوں کو لاحق خطرے کا باقاعدہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا اس لیے ٹیم نے مزید معلومات آنے تک اسپیس واک کو ملتوی کردیا۔

التواء کا اعلان ناسا اسٹیشن منیجروں کے اسپیس واک سے متعلق میڈیا بریفنگ کے کئی گھنٹوں بعد ہوا جس میں انہوں نے روسی اینٹی سیٹلائٹ ہتھیار کے تجربے کے نتیجے میں خلاء میں بکھرنے والے ملبے سے پیدا ہونے والے خطرے کو کم قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
Next Article
Exit mobile version