خلاء کی گہرائیوں کےلیے تحقیقاتی سیٹلائیٹ بنانے کا معاہدہ بلیو کینیون کے نام

بلیو کینیون ٹیکنالوجیز نے زمین کے مدار سے آگے بھیجے جانے والے ایک آپریشن کےلیے ایک چھوٹا انسپیکٹر سیٹلائیٹ بنانے کا 1 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کا کانٹریکٹ اپنے نام کرلیا۔
اعلان کے مطابق ایئر فورس ریسرچ لیبارٹری نے AFRL کی اسپیس سچوایشنل اویئرنس مائیکرو-سیٹلائیٹ بس پروگرام کے تحت سیٹلائیٹ بنانے کےلیے بلیو کینیون کا انتخاب کیا ہے۔
معاہدے کے تحت کمپنی کو فروری 2023 تک ایک چھوٹی سیٹلائیٹ بس فرام کرنی ہے جو زمین سے آگے مدار میں تین سال تک کام کرسکے اور بڑے پیمانے پر پے لوڈز کو سپورٹ کرسکے۔
امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر لیفائیٹے میں قائم کمپنی بلیو کینیون چھوٹے سیٹلائیٹ بناتی ہے۔
یو ایس ایئر فورس اسمال بزنس اِنوویشن ریسرچ پروگرام کے تحت اسپیس سچوایشنل اویئرنس مائیکرو-سیٹلائیٹ بس ایک مقابلے والا ایوارڈ تھا۔
اس کا مقصد اہمیت کے حامل چھوٹے خلائی سیٹلائیٹ سسٹم بنانا ہے جو مختلف مداروں میں حرکت کرسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

