Advertisement

آسٹریلیا کا گوگل اور فیس بک کے خلاف انکوائری کا اعلان

آسٹریلیا نے الفابیٹ اور فیس بک جیسی دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف انکوائری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے آج ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ان بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو یہ بات یقینی بنانی چاہیئے کہ ان کے پلیٹ فارمز استعمال کنندگان کے لیے محفوظ ہیں۔

آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں کے طرز عمل پر بڑے پیمانے پر پارلیمانی انکوائری کریں گے جس کے لیے نئی قانون سازی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا الفابیٹ ( گوگل کی بانی کمپنی) اور فیس بک جیسی کمنپیوں کو لگام دینے کے لیے عالمی کوششوں کی سربراہی کرے گا، ہم نئی قانون سازی کریں گے جو کہ دوسروں کے لیے مثال بن سکے۔

اضافی ریگولیشن کے امکانات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر موریسن کا کہنا تھا کہ ان کمپنیوں کے خلاف کی جانے والی نئی انکوائری بہت وسیع پیمانے پر کی جائے گی۔ جس میں کمیٹی کے قانون سازوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز( فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام، لنکڈ ان، وغیرہ) کی جانب سے استعمال کیے جانے والے الگورتھم کی تحقیقات کرنے کا کہا جائے گا۔ ان کمپنیوں سے اس بات کا جواب بھی طلب کیا جائے گا کہ یہ اپنے استعمال کندگان کی عمر اور شناخت کی تصدیق کس طرح کرتی ہیں اور ان کی جانب سے کس نوعیت کی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔

Advertisement

آسٹریلوی وزیر اعظم نے میڈیا کو بتایا کہ ان بڑے ٹیک جائینٹ کو بڑے سوالات کے جوابات دینے ہیں۔ ان بڑی کمپنیوں نے یہ پلیٹ فارمز بنائے ہیں تو پھر  اپنے استعمال کنندگان کے لیے ان پلیٹ فارمز کو محفوظ بنانے کی ذمے داری بھی انہی پر عائد ہوتی ہے۔

اس نئی انکوائری کے انچارج 15 فروری 2022 تک اپنی فائنڈنگز پر رپورٹ پیش کریں گے۔

آسٹریلیا کی جانب سے انکوائری کے اعلان سے بہ ظاہر آسٹریلوی حکومت اور میٹا( فیس بک کا پرانا نام) اور گوگل کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں آسٹریلیا نے نئے قوانین لاگو کیے تھے جس کی رُو سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو کانٹینٹ کی مد میں مقامی ذرائع ابلاغ کا ادائیگیاں کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version