Advertisement

’میٹا ورس کے لیے موجودہ کمپیوٹنگ پاور سے 1000 گُنا زیادہ کی ضرورت ہوگی‘

ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹا ورس کو موجودہ میسر کمپیوٹنگ پاور سے 1000 گُنا زیادہ پاور کی ضرورت ہوگی۔

فیس بک کا ماننا ہے کہ ہم جس طرح سے کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں میٹا ورس اس کا مستقبل ہوگا۔

انٹیل کے نائب صدر راجا کودوری لکھتے ہیں کہ لفظ ’میٹا ورس‘ 30 برس قبل مصنف نیل اسٹیفنسن نے اپنے سائنس فکشن ناول میں استعمال کیا تھا۔

تاہم نائب صدر نے اپنے خلاصے میں یہ نہیں لکھا کہ اسٹیفنسن نے اپنے ناول اسنو کریش میں میٹا ورس کو ایک غریب اور مایوس قوم دِکھایا ہے جس پر کارپوریٹ فرینچائزز حکومت کرتی ہیں جو ضروری ہے کیوں کہ حقیقی دنیا جینے کے لیے ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے۔

تاہم، نائب صدر نے کہا کہ اس انڈسٹری کو ورچوئلی ایسا ماحول بنانے اور بڑی تعداد میں ڈیوائسز کو جوڑنے کے لیے مزید طاقتور کمپیوٹنگ صلاحیت چاہیئے ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی طور پر انتھک اور تھری ڈی ماحول بنانے والی کمپیوٹنگ، جو بڑے پیمانے پر انسانوں کی رسائی میں ہو اور جس کی کمپیوٹنگ طاقت موجودہ کمپیوٹر سے 1000 گُنا زیادہ ہو۔

میٹا کی ہورائزن ورلڈ،جو اس کا فیلگ شپ وی آر ایکسپیرئنس ہے، فی الوقت ایک وقت میں 20 لوگوں کوسپورٹ کر سکتا ہے۔

مورس لاء کے مطابق کمپیوٹیشنل صلاحیت ہردو سالوں دُگنی ہوتی ہے۔ جس کا مطلب ہے حقیقی میٹا ورس کے وجود میں آنے میں ابھی کافی وقت ہے۔

انٹیل،سام سنگ اور آئی بی ایم جیسی ٹیکنالوجی کمپنیاں اس مسئلے پر کام کر رہی ہیں۔ سام سنگ اور آئی بی ایم نے حال ہی میں ایک نئی سیمی کنڈکٹر چِپ کی پیشکش کی ہے جو ٹرانزسٹر ڈیزائن میں انقلاب برپا کر دے گا۔

کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کارکردگی میں دو گُنا بہتری یا انرجی کے استعمال میں 85 فی صد کمی کر سکتے ہیں اور اسمارٹ فونز کی بیٹریوں کو ایک ہفتے تک چلنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version