Advertisement

ٹیسلا کی جانب سے بچوں کےلیے سائبر کواڈ متعارف

ٹیسلا کی ویب سائٹ پر اشیاء کی فہرست میں ایک اور دلچسپ چیز کا اضافہ ہوگیا۔

بدھ کے روز ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر بچوں کےلیے ’سائبر کواڈ فار کِڈز‘ نامی چیز کا اضافہ کیا۔

پروڈکٹ کی تفصیل میں بتایا گیا کہ سائبر کواڈ کی ٹاپ اسپیڈ 10 میل فی گھنٹہ ہے اور یہ آٹھ اس سے زیادہ عمر کے بچوں کےلیے بنی ہے۔

ٹیسلا ویب سائٹ کے مطابق بچوں کی اے ٹی وی کی قیمت 1900 ڈالرز ہے دو سے چار ہفتوں میں اس کی شِپنگ شروع ہوجائے گی۔ لیکن آرڈرز کی ترسیل چھٹیوں سے قبل ہونے کی ضمانت نہیں۔

ٹیسلا کی دکان کے ایف اے کیو کا کہنا ہے کہ خریداروں کو کواڈ بائیک خود ہی جوڑنی ہوگی۔

Advertisement

یہ کواڈ بائیک ٹیسلا کے آنے والے الیکٹرک پِک اپ ٹرک، دی سائبر ٹرک سے بہت مشابہت رکھتی ہے۔

جب ٹیسلا نے 2019 میں سائبر ٹرک کی رُونمائی کی اس کے ساتھ اس نے اعلان کیا کہ وہ سائبر کواڈ نامی ایک فُل سائز ٹو سیٹر اے ٹی وی ٹرک بنائے گا، جو ٹرک کے ساتھ خریدا جاسکے گا۔

2019 میں سائبر ٹرک کی پریزنٹیشن کے دوران ایک سائبر کواڈ ٹرک کی پشت پر لوڈ بھی تھا۔

سائبر ٹرک کو 2021 میں شِپ کیا جانا تھا لیکن پروڈکشن 2022 تک بڑھا دی گئی۔

گزشتہ ہفتے ایک ٹوئٹ میں سی ای او ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ جنوری میں سائبر ٹرک کے متعلق اپ ڈیٹ دیں گے۔

انہوں نے اس سال کو سپلائی چین کا ڈراؤنا خواب قرار دیا۔

Advertisement

ٹیسلا نے 2019 میں اے ٹی وی کے متعلق کیے جانے والے اعلان کے بعد اس حوالے بہت کم بات کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version