پاکستان 5جی کے لیے تیار نہیں: ورلڈ بینک

ورلڈ بینک کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ابھی 5 جی انٹرنیٹ کے لیے تیار نہیں ہے۔
ایک نجی کمپنی کی جانب سے آزمائشوں اور بڑی سرمایہ کے بعد بھی پاکستانیوں کو 5 جی انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے کم از کم 2023 تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔
تاہم عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان 5 جی ویب کے لیے تیار نہیں ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق 5 جی کے لیے ضروری اہم فیچر چوں کہ پاکستان میں موجود نہیں اس لیے فی الحال پاکستان اس کے تیار نہیں۔ کیوں کہ پاکستان میں سستے اسپیکٹرم کے بلاکس کے نہ ہونے سمیت سستے 5 جی موبائل فونز کی دستیابی لازمی ہونا اس کے حصول کے لیے لازم ہے۔
ورلڈ بینک کی جانب سے یہ رپورٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی کمیونیکیشن اورکی جانب سے پاکستان کی 5 جی کی تیاریوں کو دیکھنے کی درخواست پر بنائی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 5 جی کے حوالے سے تیار ہونے کو پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن کی مارکیٹ کا پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی معیار سے موازنہ کرتے ہوئے تجزیہ کیا گیا ہے۔
پاکستان موبائل نیٹورک آپریٹرز نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کسی بھی پروجیکٹ کے تیار ہونے کا تعلق رسد و ترسیل سے،متفقہ فریم ورک اور کمرشل آسانیوں سے جڑا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

