ٹیسلا کا جلد ڈوج کوائن کو بطور پے منٹ قبول کرنے کا اعلان

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کا کہنا ہے کہ برقی کار ساز کمپنی اپنی کچھ پروڈکٹس کی ادائیگیوں کے لیے ڈوج کوائن کو بطور پے منٹ قبول کرنا شروع کرے گی۔
یہ اعلان ٹیسلا کی جانب سے بِٹ کوائن میں پے منٹ لینے کے فیصلے کو واپس لینے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ بِٹ کوائن کے معتلق فیصلہ واپس ماحولیات کے حوالے سے تشویش پر لیا گیا۔
ایلون مسک نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا کہ ٹیسلا اپنی کچھ اشیاء کو ڈوج کوائن کے بدلے خریدا جاسکے گا۔
اعلان کے چند منٹوں بعد ہی ڈوج کوائن کی قیمتوں میں 14 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا۔
دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کافی عرصے سے اس کرپٹو کرنسی کے حامی رہے ہیں اور ذاتی طور پر بھی اس میں سرمایہ کاری کی ہے۔
مئی میں انہوں نے اپنے ٹوئٹر فالوورز سے پوچھا تھا کہ آیا ٹیسلا کو ڈوج کوائن میں پے منٹس قبول کرنی چاہیئں۔
کرائے گئے اس پول میں 75 فی صد سے زیادہ فالوورز نے ہاں میں جواب دیا تھا۔
رواں ہفتے کے شروع میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ ڈوج کوائن نے بطور پے منٹ کے طریقے کے بِٹ کوائن سے بہتر کام کیا کیوں کہ یہ بڑی حجم کی ٹرانزیکشن ہینڈل کر سکتی ہے اور اس کی فِکس سپلائی نہیں ہے۔
ٹائم میگزین، جس نے پیر کے روز ان کو 2021 کی سال کی شخصیت قرار دیا، کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’اگرچہ یہ ایک مذاق کے طور پر بنا تھا، ڈوج کوائن ٹرانزیکشنز کے لیے زیادہ بہتر ہے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

