فیس بک نے اپنا نام تبدیل کرنے کے بعد ’میٹا‘ نامی اکاؤنٹ غیر فعال کیوں کیا؟

فیس بک کی جانب سے اپنا نام بدل کر میٹا رکھنے کے بعد انسٹاگرام نے @metaverse نامی ایک اکاؤنٹ کو غیر فعال کر دیا۔
آسٹریلیا کی تھیا-مائی بومین نے امریکی اخبار کو بتایا کہ ان کا 2012 سے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ تھا جس کا ہینڈل @metaverse تھا۔
انہوں نے اپنی اے آر کمپنی، میٹا ورس میک اوورز، کے متعلق اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔
لیکن فیس بک کے اپنا نام تبدیل کرنے کے اعلان کے پانچ دن بعد 2 نومبر کو کمپنی نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیا۔
انہیں ان کی ایپ میں ایک پیغام ملا کہ کسی اور کی طرح ظاہر ہونے میں ان کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام سے جواب طلب کرنے کی کوشش کی کہ وہ کس کا روپ دھارے ہوئے ہیں، لیکن تمام کوششیں بے سود رہیں۔
انسٹاگرام کے ایک ترجمان نے امریکی اخبار کو بتایا کہ وہ اکاؤنٹ غلطی سے ہٹایا گیا۔
انہوں نے کہا ’ہم اس غلطی کے لیے معذرت خواہ ہیں۔‘
لیکن انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ بومین کی پروفائل نقالی کے لیے کیوں غیر فعال کی گئی تھی۔
اکاؤنٹ دو دن بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا تھا۔
بومین کا کہنا تھا کہ یہ اکاؤنٹ ان کی زندگی اور کام کی دہائی پر مشتمل ہے۔ وہ نہیں چاہتیں کہ میٹاورس میں ان کی شراکت انٹرنیٹ سے ہٹا دی جائے۔
فیس بک کا نام میٹا میں تبدیل ہونے کے بعد یہ پہلی گڑ بڑ نہیں ہے کہ دیگر کئی کمپنیا اِسی نام سے ہینڈل چلا رہی ہیں۔
کمپنی کو انسٹاگرام پر @wearemeta لینا تھا لیکن ڈینور کی مقامی موٹر بائیک میگزین یہ میٹا ہینڈل پہلے اپنے پاس رکھے ہوئے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News