حجر اسود کو ورچوئلی دیکھنے کی سہولت متعارف

حجر اسود، وہ مقدس پتھر جس کو جنت کا پتھر بھی کہا جاتا ہے اور ہر مسلمان اس کو دیکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔
خواہش سے پرے حقیقت یہ ہے کہ ہر کوئی شخص اس کا بوسہ نہیں لے پاتا اور نا ہی دیدار کر پاتا ہے تاہم مسلمانوں کی اس پتھر سے محبت کو دیکھتے ہوئے ایک بہترین سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
حرمین شریفین انتطامیہ کی جانب سے حجر اسود کے ورچوئل انیشیٹیو کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔
During his inauguration of the “Virtual Black Stone Initiative”,
AdvertisementPresident Sudais : “We have great religious and historical sites that we must digitize and communicate to everyone through the means of latest technologies” pic.twitter.com/bCsaobGGzf
— Haramain Sharifain (@hsharifain) December 13, 2021
حجر اسود کے ورچوئل انیشیٹیو کی مدد سے مسلمان اس پتھر کو نہایت قریب سے اور بہترین انداز سے دیکھ سکیں گے ۔
اس سہولت کا اصل مقصد ہر مسلمان کی اس پتھر کو بوسہ دینے اور محسوس کرنے کی خواہش کو پورا کرنا ہے جو کہ عام طور پر ہر ایک کے لئے ممکن نہیں ہوتا ہے۔
اس سہولت کے ساتھ ایک ایسا ماحول فراہم کیا جائیگا جو کہ حقیقت کے بلکل قریب ہوگا اور جس کی مدد سے ہر مسلمان کا خواب پورا ہوسکے گا۔
حجر اسود کے ورچوئل انیشیٹیو کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پتھر کے تمام تر مناظر ٹینالوجی کی مدد سے ورچوئل سسٹم پر بنائے گئے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

