سام سنگ دنیا کی نمبر 1 کمپنی قرار، نمبر 2 اور 3 کا اعزاز کس کمپنی کو ملا؟

اسمارٹ فون کی دنیا میں کمپنیاں ایک دوسرے کے مدمقابل رہتی ہیں اور بہتر سے بہتر فیچرز فراہم کر کے نمبر ون پوزیشن حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
سال 2021 میں بھی ہر سال کی طرح کامیابی کی دوڑ جاری تھی جس میں ہع بار کی طرح اس بار بھی سام سنگ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
اس ریس میں دوسرا نمبر ایپل کمپنی نے حاصل کیا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر شیاؤمی موجود ہے اور چوتھے نمبر اوپو نے بازی لی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 2021 شیاؤمی کمپنی کے لئے بہت بہتر ثابت ہوا ہے کیونکہ یہ کمپنی پہلی بار دینا کی تیسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی قرار پائی ہے۔
اس ٹاپ 3 کی ریس سے پہلی بار ہواوے کمپنی باہر ہوگئی ہے جو کہ اپ ٹاپ 5 میں بھی موجود نہیں ہے جس کی بنیادی وجہ امیرکہ کی جانب سے عائد پابندیاں تھیں۔
رپورٹ میں سام سنگ کمپنی کو سال بھر میں سب سے زیادہ فون فروحت کرنے والی کمپنی قرار دیا گیا ہے جبکہ جموعی طور پر ایک ارب 35 کروڑ اسمارٹ فونز فروخت ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News