Advertisement

قازقستان میں سیاسی عدم استحکام سے بٹ کوائن کی سپلائی متاثر

سام سنگ کی بٹ کوائن مائننگ چپ تجرباتی مراحل میں داخل

وسط ایشیائی ملک قازقستان میں ایل پی جی گیسوں کی قیمتوں سے شروع ہونے والے سیاسی عدم استحکام اور پُرتشدد مظاہروں میں جہاں متعدد ہلاکتیں ہوئی تو دوسری طرف اس احتجاج نے دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کی سپلائی پر بھی برے اثرات مرتب کیے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے فرانس 24 کے مطابق ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا۔

انٹرنیٹ کی بندش سے دنیا کی سب سے مہنگی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی مائننگ کا عمل بری طرح متاثر ہوا۔

وسط ایشیاء میں موجود اس ملک کو دنیا میں بٹ کوائن کی مائننگ کرنے والے دوسرے بڑے مقام کا درجہ حاصل ہے۔ اور دنیا بھر میں بٹ کوائن کی مجموعی مائننگ کا 15 فیصد حصہ قازقستان میں مائن کیا جاتا ہے۔

 کرپٹو کرنسی خصوصا بٹ کوائن کی مائئنگ کرنے والے ممالک میں امریکا سرفہرست ہے۔ دنیا بھر میں مائن ہونے والے 35 فیصد سے زائد بٹ کوائن امریکا میں مائن ہوتے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل یہ ریکارڈ چین کے پاس تھا لیکن چینی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال کرپٹو کرنسی کی مائننگ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن سے وہاں مائننگ کی شرح کافی حد تک کم ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version