Advertisement

گمرہ کن ویڈیوز سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور شروع

یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم سے گمراہ کن ویڈیوز سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور شروع کر دیا۔

چیف پروڈکٹ آفیسر نیل موہن نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ پلیٹ فارم سے گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے اقدامات تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین بڑے مسائل تھے جن پر توجہ کی ضرورت تھی: گمراہ کن معلومات کو پھیلنے سے پہلے پکڑنا، متعدد پلیٹ فارم پر معلومات کا شیئر یا جانا اور اس پھیلاؤ کو صرف انگریزی زبان نہیں بلکہ دنیا بھر کی زبانوں میں روکنا۔

جنوری میں دنیا بھر کے 80 فیکٹ چکرز گروپس نے کہا کہ یوٹیوب گمراہ کن معلومات کو روکنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کر رہا۔

کمپنی کو ارسال ہونے والے دستخط شدہ خط میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یوٹیوب نے اس معاملے میں جو کچھ بھی کیا وہ ناکافی تھا۔

Advertisement

خط میں مزید کہا گیا کہ یوٹیوب، دیگر لوگوں کو گمراہ اور ان کا استحصال کرنے، خود کو منظم کرنے اور اپنے لیے پیسہ جمع کرنے والے مکار لوگوں کا آلہ کار بن رہا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ہم آپ پر زور دیتے ہیں غلط اور گمراہ کن معلومات کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

یوٹیوب کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے کمپنی اپنے سسٹمز کی مسلسل نئے ڈیٹا پر ٹریننگ کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version