Advertisement

تین کہکشاؤں کے ممکنہ تصادم کی تصویر

خلاء میں موجود ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے کروڑوں نوری سال کے فاصلے پر موجود تین کہکشاؤں کے تصادم کی زبردست تصویر کھینچی ہے۔

یہ خلائی تصادم تین کہکشاؤں کے ملاپ کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں تین کہکشائیں آہستہ آہستہ ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہیں اور اپنی کششِ ثقل سے ایک دوسرے کو چیر رہی ہیں۔

کائنات میں اس طرح کے ملاپ عام سی بات ہیں اور تمام بڑی کہکشائیں، بشمول ہماری ملکی وے، ان ملاپ کی وجہ سے اتنی بڑی ہیں۔

بظاہر افراتفری میں دِکھنے والے ان وقوعات میں تباہی سے زیادہ تخلیق ہوتی ہے۔

جب تینوں کہکشاؤں کی گیسز آپس میں ٹکرائیں گی اور کنڈینس ہوں گی تو مٹیریل کا ایک وسیع سمندر تشکیل پائے گا جس سے نئی یکجا ہونے والی کہکشاں میں نئے ستارے ابھریں گے۔

Advertisement

موجودہ ستارے اس تصادم میں بچ جائیں گے، انہیں زیادہ نقصان نہیں ہوگا۔ جبکہ تینوں کہکشاؤں کے درمیان کششِ ثقل کی رسہ کشی موجودہ ستاروں کے مدار کو موڑ دے گی۔

چونکہ ستاروں کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہوتا ہے اس لیے ان میں تصادم کے امکانات کم ہی ہوں گے۔

ناسا کے مطابق جو کہکشاں تصویر میں اوپر کی جانب ہے اس کا نام IC 2431 ہے جو زمین سے 68 کروڑ 10 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر کینسر نامی ستاروں کے جھرمٹ میں ہے۔

کہکشاؤں کے اس ملاپ کی، ’گلیکسی زُو‘ نامی سٹیزن سائنس پروجیکٹ میں شریک ماہرینِ فلکیات نے نشان دہی کی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version