Advertisement

17ویں صدی میں پھٹنے والے ستارے کی باقیات کی تصویر جاری

ناسا کی ایمیجنگ ایکس-رے پولریمیٹری ایکسپلورر (IXPE) ٹیلو اسکوپ نے اپنی پہلی تصویر زمین پر بھیج دی اور یہ تصویر  اس ستارے کی باقیات دِکھاتی ہے جو 17ویں صدی میں پھٹا تھا۔

خلاء میں قائم مشاہدہ گاہ 9 دسمبر 2021 کو فلوریڈا میں کیپ کیناورل میں قائم اسپیس ایکس فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے لانچ کی گئی تھی۔

اس ٹیلی اسکوپ نے گزشتہ ماہ اپنے آلات کو سیٹ کیا اور کیسیوپیا نامی ستاروں کے جھرمٹ میں موجود کیسیوپیا اے نامی سُپر نووا باقیات کے مشاہدے کی تیاری کی۔

یہ باقیات زمین سے 11 ہزار نوی سال کے فاصلے پر موجود دیو ہیکل ستارے کی ہیں جس کو پہلی بار 17 ویں صدی میں دیکھا گیا تھا۔ اس کی شاک ویوز اطراف کی گیس کو ہٹا رہی ہیں اور اس کو گرم کر رہی ہیں۔ یہ ریپڈ کاسمک رے پارٹیکلز ایکس رے لائیٹ میں روشن چمک پیدا کر رہی ہے۔

IXPE نے چندرا ایکس رے ٹیلی اسکوپ کو ایکس رے اسپیکٹرم کے مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کرنے کے لیے جُڑی تھی۔

Advertisement

چندرا ایکس رے ٹیلی اسکوپ ناسا کی بڑی اسپیس مشاہدہ گاہوں میں سے ایک ہے جس کو 1999 میں لانچ کیا گیا تھا۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا اور اطالوی اسپیس ایجنسی کی مشترکہ کاوش، IXPE پہلی خلائی مشاہدہ گاہ ہے جو ستاروں اور بلیک ہولز جیسے خلائی اشیاء سے آنے والے ایکس رے کی پولرائزیشن کے مطالعے کے لیے مختص ہے۔

ویلینٹائنز ڈے کے موقع پر ناسا کی جانب سے جاری کی جانے والی یہ نئی تصویر میں IXPE ڈیٹا کو میجنٹا بال میں دِکھایا گیا ہے جس کے اوہر چندرا سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو رکھا گیا ہے، جس کو نیلے رنگ میں دِکھایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version