Advertisement

مارک زکربرگ کا کرپٹوکرنسی کا خواب تمام ہوا

مارک زکربرگ کا کرپٹوکرنسی کا خواب آفیشلی طور پر ختم ہو گیا۔

میٹا کی کرپٹوکرنسی ڈیئم نے پیر کو بتایا کہ اس نے اپنے تمام اثاثے سِلور گیٹ کیپیٹل کو بیچ دیے ہیں۔

میٹا نے ایسا فیڈرل ریزرو اور دیگر ریگولیٹرز کی جانب سے پروجیک کی مخالفت کیے جانے پر کیا۔

سِلور گیٹ کیلیفورنیا میں کرپٹو کا بینک ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل اور بلومبرگ کے مطابق فروخت کی مالیت 20 کروڑ ڈالرز تھی۔

Advertisement

میٹا کے پاس مبینہ طور پر ڈیئم کا ایک تہائی کنٹرول تھا۔ 2019 میں لبرا کے نام سے لانچ کی جانے والی اس کرنسی کے پشت پر اُوبر، شاپیفائی اور وینچر کیپیٹل فرمز بشمول انڈریسن ہورووٹز اور یونین اسکوائر وینچرز شامل تھے۔

گروپ کا منصوبہ تھا کہ ایک ایسا مستحکم سکہ جاری کیا جائے یعنی ایسی کرپٹو کرنسی جس کو امریکی ڈالر سے جوڑ دیا جاتا۔

اسٹیبل کوائن ایسی کرپٹو کرنسی ہوتی ہے جس کو حقیقی دنیا کے اثاثوں کی پشت حاصل ہوتی ہے۔

اسٹیبل کوائن کے حامیوں کا کہنا تھا کہ یہ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے بغیر کرپٹو کرنسی کی برق رفتار ٹرانزکشنز سے  فنانس میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔

لیکن نگراں اداروں اور سیاست دانوں نے اسکینڈل زدہ کمپنی میٹا کے کرپٹو کرنسی کی پشت پر ہونے کی مخالفت کی۔

ڈیئم کے تابوت میں آخری کِیل فیڈرل ریزرو کی جانب سے ٹھونکی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Next Article
Exit mobile version