Advertisement

نارویجیئن کمپنی نے ٹیسلا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

ٹیسلا کا سائبر ٹرک لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ لیکن اس وقت میں جب لوگ اس سائبر ٹرک کے منتظر ہیں ایک علیحدہ پروجیکٹ نے اس کی سنسنی کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

حال ہی میں 1 لاکھ 15 ہزار ڈالرز مالیت کی ایک برقی گاڑی کی رُنمائی کی گئی ہےجس کے اندر آٹھ مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔

نارویجیئن کمپنی نےFresco XL نامی اس گاڑی کا فی الحال ایک تھری ڈی ماڈل پیش کیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی ایک چارج میں 1000 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کر سکے گی۔

دیگر کاریں جو اتنا فاصلہ طے کر سکتی ہیں یا تو سلون ہیں یا سیڈان ہیں اور اس کی وجہ ان کی بہتر ایرو ڈائنامکس ہے کیوں کہ وہ چھوٹی اور ہلکی ہوتی ہیں۔

فریسکو ایکس ایل کو سخت موسموں کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا اور یہ گاڑی دو موٹروں کے ساتھ آئے گی۔

Advertisement

تکمیل کے ابتدائی مراحل میں ہونے کے باوجود یہ برقی گاڑی 1466 ڈالرز ڈیپازٹ کے عوض پہلے سے آرڈر کے لیے دستیاب ہے۔ ابتداء میں 3000 ماڈلز دستیاب ہوں گے۔

فی الحال فریسکو ایکس ایل کے متعلق مزید کچھ علم نہیں ہے لیکن اس کے ڈیزائنروں کا کہنا تھا کہ اس میں ڈبل-اسٹیکڈ بیٹریاں اور وہیکل ٹو لوڈ صلاحیت ہوگی۔

اس کا مطلب ہے کہ بنیادی بیٹری کار میں دیگر چیزوں کو پاور دینے کے قابل ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version