Advertisement

چاند پر دریافت ہونے والی عجیب و غریب شیشے کی گولیاں

چاند پر موجود چین کے یُوٹُو روور کو چاند کی سطح پردو ثانت ایک اِنچ موٹے نیم شفاف کنچے ملے ہیں۔

جنوری 2019 میں چاند پر اترنے والے روور کی جانب سے بھیجی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاند کی سطح پر تو چھوٹی چھوٹی بال بیئرنگ نما کانچ کی چیزیں پڑی ہیں۔

شیشے کی چھوٹی گولیاں چاند پر عام ہیں۔ البتہ یہ عموماً قطر میں 0.03 اِنچ سے چھوٹی ہوتی ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق نو دریافت شدہ شیشے کی یہ گولیاں قدرے بڑی ہیں، جن کا سائز 0.5 اِنچ سے 1 انچ تک ہے۔

چاند پر شیشہ تب بنتا ہے جب سِلیکیٹ کا مواد زیادہ درجہ حرارت سے گزرتا ہے۔

Advertisement

چاند کی تاریخ سے یہ معلوم ہے کہ آتش فشانی شیشے کے ذخائر دھماکا خیز اخراج کے دوران بنی تھی، جب یہ آتش فشانی اعتبار سے فعال تھا۔

آج کی تاریخ میں چاند پر نئے شیشے اس کی سطح سے ٹکرانے والے شہابِ ثاقب کی وجہ سے پیدا ہونے والی تپش کے نتیجے میں بن سکتے ہیں۔

چین کےشہر گوانگژو میں قائم سُن ییٹ-سین یونیورسٹی کے پلینیٹری ارضیات دان ژی یونگ شیاؤ کی رہنمائی کام کرنے والے محققین کی ٹیم نے اس دریافت کے متعلق ایک مقالے میں بتایا۔

محققین کا کہنا تھا کہ چاند پر موجود یہ شفاف اور نیم شفاف یہ شیشے قطر میں 1 ملی میٹر سے کم ہیں اور بڑے سائز کے شیشے دھندلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سالم ساخت اور سطح پر موجود ہونا یہ بتاتا ہے کہ یہ گولیاں حال ہی میں وجود میں آئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version