2100 تک جنگلات میں آتشزدگیاں 50 فی صد تک بڑھ سکتی ہیں: تحقیق

اقوام متحدہ کی ایک تحقیق نے خبرادار کیا ہے کہ جنگلات میں ہونے والی شدید آتشزدگی بڑھتے عالمی درجہ حرارت کی صورت 50 فی صد تک بڑھ سکتی ہے۔
بدھ کے روز اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی جانب سے شائع کی جانے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرٹک اور وہ دیگر خطے جو جنگلات میں لگنے والی آگ سے پہلے متاثر نہیں ہوتے تھے ان کے لیے بھی اس کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گرم ہوتا سیارہ اور زمین کے استعمال میں تبدیلی کا مطلب ہے کہ مزید جگلات کی آگ آئندہ آنے والی دہایوں میں دنیا کے بڑے حصوں کے لیے خطرہ ہے، اگرچہ ہمارا سیارہ پہلے ہی ’آگ‘ میں گِھرا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عالمی سطح پر جنگلات میں لگنے والی آگ صحت کے لیے نقصان دہ دھوئیں کی آلودگی اور دیگر مسائل کو بڑھائے گا جن کے لیے حکومتیں تیار نہیں ہیں۔
جنگلات میں آتشزدگی سے پیدا ہونے والے دھوئیں کو سانس میں جب اندر لیا جاتا ہے تو یہ براہ راست تنفس اور دل کو ماثر کرتا ہے اور دیگر صحت کے مسائل پیدا کرتا ہے بالخصوص ان کے لیے جو کمزور ہوتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام کے ایگزیکٹِیو ڈائریکٹر اِنگر اینڈرسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومتیں جنگلات کی آگ کے جواب میں اکثر غلط جگہوں پر پیسے خرچ کر دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

