Advertisement

ندیوں کو سولر پینلز سے ڈھکنے کا منصوبہ

کیلیفورنیا میں پانی کو بخارات بننے سے بچانے اور بجلی پیدا کرنے کے لیے ندیوں کو سولر پینلز سے ڈھانپنے کا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ پیش کر دیا گیا۔

کیلیفورنیا کے شہر ٹرلاک کے ٹرلاک اِریگیشن ڈسٹرکٹ کو کیلیفورنیا کی ریاست کی جانب سے پروجیکٹ نیکسز کے لیے 2 کروڑ ڈالرز گرنٹ دی گئی تھی۔

یہ سولر پینلز 6437کلو میٹر طویل ندیوں پر دو سے زائد حصوں میں لگیں گے۔ یہ ندی سیئرا نیواڈا پہاڑیوں اور کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں سے ریاست کے دیگر حصوں میں ذخائر، جھیلوں، ہائیڈرو پاور پلانٹس اور کھیتوں پانی لاتی ہیں۔

ندیوں کے کھلے ہونے کی وجہ سے پانی بخارات بن جاتا ہے، جو ریاست کو در پیش محدود پانی کے مسئلے کو مزید سنگین بناتا ہے۔

پروجیکٹ نیکسز اسٹینسلاس کاؤنٹی کے حصے شامل ہیں جو 1 لاکھ گھروں کے لیے بجلی پیدا کرے گا۔ اس پروجیکٹ پر کام اس موسمِ خزاں میں شروع ہوگا اور 2024 میں ختم ہوگا۔

Advertisement

اگر 6437 کلومیٹر طویل ندیوں پر یہ پینل لگا دیے جائیں تو اس سے ہر سال 63 ارب گیلن پانی بچایا جا سکے گا، جو 20 لاکھ افراد کی ضرورت کے لیے کافی ہے اور اندازاً 13 گِیگا واٹ کی توانائی پیدا کی جاسکے گی۔

کیلیفورنیا خشک سالی میں پھنسا ہوا ہے، 2022 کے ابتدائی دو ماہ یعنی جنوری اور فروری اب تک کے سب سے مشکل ترین مہینے ریکارڈ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version