جو کہیں وہ ہوگا، میٹاورس صارفین کے لیے انوکھی سہولت

مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا-جو ماضی میں فیس بک کے نام سے جانی جاتی تھی- کی میٹاورس میں داخل ہونے والے لوگوں کو شاید ’خدائی طاقتیں‘ دی جائیں تاکہ وہ بول کر چیزوں کو وجود میں لائیں اور اپنی ورچوئل دنیا بنا سکیں۔
ٹیکنالوجی کے متعلق دیے جانے والے ایک ڈیمو کے دوران مارک زکر برگ نے لائیو ویڈیو میں کہا کہ میٹاورس آج دستیاب ہر چیز سے الگ ہوگی، شکریہ مصنوعی ذہانت کا۔
وہ اس بات پر مصر ہیں کہ میٹاورس انٹرنیٹ کا مستقبل ہے۔
میٹاورس ایک ورچوئل ماحول کا خیال ہے جہاں صارفین کام کر سکیں گے، کھیل سکیں گے اور سوشلائز کر سکیں گے۔
اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کمپنی اے آئی کی جانب رُخ کر رہی ہے۔ کمپنی اپنی لیب اور ایک جدید اے آئی سپر کمپیوٹر بنا رہی ہے۔
ڈیمو کے دوران زکربرگ اپنے اووتار میں ایک کورے کیونس میں داخل ہوئے اور اس وقت ان کے ساتھ اے آئی اسسٹنٹ، جس کا نام بلڈر بوٹ ہے، تھا۔ انہوں نے اس کورے کینوس پر اپنی مرضی کے مطابق دنیا تخلیق کی۔
انہوں نے بادلوں، کھجور کے درخت اور پکنک ٹیبل کے ساتھ سمندر کا منظر تخلیق کیا۔
زکربرگ نے لائیو ویڈیو میں کہا کہ کمپنی مزید جدید مصنوعی ذہانت کے متعلق تحقیق کر رہی ہے تاکہ خیال کو کارگر کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

