Advertisement

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ خلائی زندگی کے آثار بھی تلاش کرے گی

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اب تک کی لانچ کی جانے والی تمام ٹیلی اسکوپس میں سب سے زیادہ طاقتور ہے اور اس کو لانچ کرنے کا مقصد وقت میں پیچھے جا کر کائنات کے ابتداء میں جھانکنا ہے۔

لیکن فی الحال ترتیب کے مراحل سے گزرنے والی یہ ٹیلی اسکوپ جب مکمل طور پر فعال ہو جائے گی تو اس کے ذمے صرف یہی کام نہیں ہوگا۔

ایک نئے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ 10 ارب ڈالرز کی بنائی جانے والی یہ مشاہدہ گاہ شاید خلائی زندگی کی نشان دہی بھی کرے جو ان کے کے سیاروں سے ہونے والی فضائی آلودگی پر مبنی ہوگی۔

سیئٹل میں قائم بلیو ماربل اسپیس انسٹیٹیوٹ آف سائنس میں کی جانے والی تحقیق میں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے نظامِ شمسی کے باہر موجود سیاروں کے ایٹماسفیئر میں آلودگی پھیلانے والے مواد کی تلاش ممکنہ استعمال پر غور کیا۔

مطالعے میں دعویٰ کیا گیا کہ اگر اسپیس ٹیلی اسکوپ دُور خلاء میں کہیں کلورو فلورو کاربنز تلاش کر لیے تو اس سے اشارہ مل سکتا ہے کہ وہ جگہیں افزائشِ زندگی کے قبل ہیں۔

Advertisement

تحقیق کا مرکز بالخصوص کلورو فلورو کاربنز پر رکھا گیا جو کبھی ریفریجریٹرز اور انسولیٹنگ فومز میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی تھی۔

ان گیسز نے 1980 کی دہائی میں زمین کی اوزون لیئر میں ایک بڑا سوراخ کر دیا تھا۔ جس کے بعد 1987 میں ان کے استعمال پر عالمی سطح پر پابندی عائد کی گئی جس کی وجہ سے کلورو فلورو کاربنز کی سطح میں کمی کرنے میں مدد ملی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version