نظامِ شمسی کے باہر فولاد کے بادلوں والا ’گرم مشتری‘

ماہرینِ فلکیات نے نظام شمسی کے باہر موجود ’گرم مشتری‘ کی اب تک کی سب سے صاف تصویر لی ہے جو اب تک مسلسل اندھیرے میں تھا۔
سائنس دانوں کا اس سیارے متعلق دعویٰ ہے کہ اس میں فولاد کے بادل، ٹائٹینیم کی بارش اور ایسی ہوائیں ہیں جن کے آگے زمین کے جیٹ اسٹریم چھوٹے ہیں۔
WASP-121b نامی یہ سیارہ ایک بہت بڑا گیس کا سیارہ ہے جس سائز مشتری سے تقریباً دُگنا ہے اور یہ زمین سے تقریباً 850 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔
WASP-121b کا مدار اب تک کا دیکھا جانے والا سب سے چھوٹا مدار ہے۔ یہ سیارہ اپنے مرکزی سیارے کے گرد صرف 30 گھنٹوں میں چکر مکمل کر لیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سیارے کا ایک ہی رخ ہمیشہ اس کے ستارے کی جانب رہتا ہے جبکہ اس کے سرد اندھیرے حصے کا رُخ ہمیشہ خلاء کی جانب رہتا ہے۔
ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے محققین نے یہ اس بات کا تعین کیا ہے کہ پانی اس سیارے میں ہیمسفیئرز کے درمیان حرکت کرتے ہوئے کیسے شکل تبدیل کرتا ہوگا۔
محققین نے بتایا کہ گرم روشن حصے میں دھاتیں اور منرلز بخارات بن کر ہوا میں اڑتے ہیں اور سرد اندھیری جانب دھات کے بادل ہوتے ہیں اور مائع جواہرات کی بارش ہوتی ہے۔
WASP-121b کو 2015 میں پیوپِس نامی ستاروں کی جُھرمٹ میں دریافت کیا گیا تھا اور اس کو ’گرم مشتری‘ کے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News