گلوبل وارمنگ میں مکئی کا کیا کردار ہے؟

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مکئی سے بنایا گیا ایتھانول، گاڑیوں میں استعمال ہونے والے سادے ایندھن کی نسبت گلوبل وارمنگ کی زیادہ بڑی وجہ ہے۔
ایتھانول کو سالوں تک بڑی مقدار میں امریکی پمپس پر ایندھن میں ملایا گیا۔
پیر کو پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز شائع ہونے والی تحقیق نے امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کی نفی کی۔
محکمہ زراعت کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں ایتھانول اور دیگر بائیو فیول وک نسبتاً زیادہ ماحول دوست قرار دیا گیا تھا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ بائیو فیول کے متعلق پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہی ہے۔
یونیورسٹی آف وِسکونسِن کے اسسٹنٹ سائنٹسٹ اور تحقیق کے رہنماء مصنف ڈاکٹر ٹیلر لارک کا کہنا تھا کہ مکئی سے نکلنے والا ایتھانول ماحول دوست ایندھن نہیں ہے۔
قومی جنگلی حیات فیڈریشن اور امریکی محکمہ توانائی کے جزوی تعاون سے کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ ایتھانول عام ایندھن کی نسبت کم از کم 24 فی صد زیادہ کاربن کا سبب بنتا ہے۔
ری نیو ایبل فیولز ایسوسی ایشن کے صدر اور سی ای او جیف کُوپر نے اس تحقیق کو مکمل خیالی اور مغالطے پر مبنی قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ محققین نے بدترین صورتحال کے مفروضے اور مطلب کا ڈیٹا اٹھایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

