Advertisement

لاکھوں کلو میٹر دور جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی شاندار تصویر

یورپی اسپیس ایجنسی کی گائیا خلائی مشاہدہ گاہ نے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی دلکش تصویر جاری کی ہے۔

دونوں دُوربینیں اس وقت لیگرینج پوائنٹ 2 میں اپنے مدار میں ہیں جو زمین سے تقریباً 15 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

رواں سال 18 فروری کو گائیا نے، تقریباً 10 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے کے باوجود، اپنی ساتھی دور بین کی ایک زبردست تصویر کھینچی تھی۔

یورپی خلائی ایجنسی کا کہنا تھا کہ 18 فروری 2022 کو دونوں اسپیس کرافٹ 10 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے پر تھے۔

ادارے نے مزید کہا کہ محدود منعکس سورج کی روشنی گائیا تک آئی۔ لہٰذا جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ گائیا کی دو ٹیلی اسکوپس میں بغیر کسی تفصیل کے ایک چھوٹے، دھندلے روشنی کے نقطے کے طور پر نظر آئی۔

Advertisement

10 ارب ڈالرز کی لاگت سے بنائی گئی اب تک سے سب طاقتور ترین ٹیلی اسکوپ رواں سال جنوری میں لیگرینج پوائنٹ 2 کے مقام پر اپنے تعین کردہ مدار میں پہنچی۔

یورپی اسپیس ایجنسی کے سائنس دانوں کو احساس ہوا کہ یہ خلائی ٹیلی اسکوپ وقتاً فوقتاً گائیا کی نظروں سے گزرتی رہے گی۔

جبکہ گائیا خلائی اشیاء کی حقیقی تصاویر لینے کے لیے نہیں بنائی گئی ہے۔ یہ اسپیس کرافٹ نقشہ سازی کرنے کے آلے سے بردار ہے جسکو فائنڈر اسکوپ کا جاتا ہے۔

یہ فائنڈر اسکوپ یر چھ گھنٹوں میں ایک تنگ 360 ڈگری کی پٹی کو چھانتا ہے، اور بتدریج پورے آسمان کی کچھ مہینوں کے دورانیے میں نقشہ سازی کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version