Advertisement

ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر سنجیدگی سے غور

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹِیو آفیسر ایلون مسک نئے سوشل میڈیا کی تشکیل کے متعلق سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔

ہفتے کے روز ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے متعلق سوچ رہے ہیں جو اوپن سورس ایلگورتھم پر مبنی ہو اور جس میں آزادی اظہار رائے کو فوقیت ہوگی اور جہاں پروپیگنڈہ کم سے کم ہوگا۔

ٹوئٹر کو باقاعدگی سے استعمال کرنے والے ایلون مسک اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور اس کی پالیسیوں کے ناقد رہے ہیں۔

وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ کمپنی آزادی اظہار رائے کے اصولوں پر قائم نہ رہ کر جمہوریت کو نظر انداز کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ ٹوئٹ، ٹوئٹر پر اپنے ایک پول کے بعد کی جس میں انہوں نے صارفین سے پوچھا کہ آیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ٹوئٹر آزادی اظہار کے اصولوں پر قائم ہے، جس پر 70 فی صد لوگوں نے نہیں میں ووٹ دیا۔

Advertisement

جمعے کے روز ان کا کہنا تھا کہ اس پول کے نتائج اہم ہوں گے۔ براہِ مہربانی احتیاط سے ووٹ کیجئے۔

واضح رہے ٹوئٹر کی حریف کمپنیاں، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل، گیٹر اور پارلیر شامل ہیں، مقبولیت میں ٹوئٹر کے قریب بھی نہیں آ سکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version